ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
سیف علی خان گزشتہ بدھ کی نصف شب اپنے گھر پر ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے کے بعد سے وہ ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں سے آج انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
اس موقع پر سامنے آنی والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچے۔
بالی وڈ اداکار نے میڈیا کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا اور اس دوران ان کے اردگرد سخت سکیورٹی حصار تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے تھانے شہر سے سیف علی خان پر چاقو حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے اور اس کی شہریت کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔