لاہور: (دنیا نیوز) اداکار و میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی سے زیادہ ریڈیو پر کام کرنا اچھا لگتا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان ساحر لودھی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں ریڈیو میں کام کرنا نہیں چھوڑ سکتا، ریڈیو میں 100 فیصد آپ کی اپنی محنت، ایک مائیک اور آپ کی آڈیئنس ہوتی ہے، مجھے ٹی وی پر میزبانی سے زیادہ ریڈیو پر کام کرنا اچھا لگتا ہے۔
شو کے دوران عمر شریف اور معین اختر کا ذکر کرتے ہوئے ساحر لودھی جذباتی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر عمر شریف کی قبر پر جاتا ہوں، اگر یہ دو فنکار عمر شریف اور معین اختر پاکستان میں نہ ہوتے تو بہت سے فنکار بن نہ پاتے۔
ساحر لودھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنا موازنہ کیے جانے پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ شاہ رخ خان بہت بڑے فنکار ہیں اور بڑی انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔