نیویارک: (ویب ڈیسک) فلمی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ’آسکرز ایوارڈ‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
نیٹ فلکس کی ہسپانوی زبان کی فلم’’Emilia Perez‘‘نے آسکرز کی سب سے زیادہ 13 نامزدگیاں جبکہ فلم ’’The Brutalist‘‘ اور’’Wicked‘‘نے 10،10 نامزدگیاں حاصل کیں۔
تینوں فلمیں آسکرز ایوارڈ میں بہترین فلم کا ٹائٹل جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔
بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے Emilia Perez کی سٹار کارلا سوفیا کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ اداکارہ ڈیمی مور نے 4 دہائیوں کے کیریئر میں پہلی بار آسکر نامزدگی حاصل کی۔
بہترین اداکارہ کے لیے سنتھیا اریوو، مائیکی میڈیسن اور فرنینڈا ٹورس بھی نامزد ہیں۔
دوسری جانب بہترین اداکار کی کیٹیگری میں ایڈرین بروڈی، تمیتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فائنز اور سیبیسٹین اسٹین نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات کی آگ کی وجہ سے نامزدگیوں کو 2 بار ملتوی کیا گیا تھا اب 97 ویں آسکرز ایوارڈ 2 مارچ 2025 کو منعقد ہونے ہیں۔