2025 کیلئے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم ’’ایمیلیا پیریز‘‘ سرفہرست

Published On 23 January,2025 11:44 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) سال 2025ء کیلئے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، ہسپانوی تھرلر فلم "ایمیلیا پیریز" 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گی، لاس اینجلس میں آگ لگنے کی وجہ سے آسکر ایوارڈ زکی تاریخ کو تبدیل کیا گیا۔

آسکرز کیلئے نامزد بہترین اداکار ایڈرین بروڈی ،رالف فینیز دوڑ میں شامل، ڈیمی مور، کارلا صوفیا بہترین اداکارہ بننے کیلئے فیورٹ جبکہ گائے پیئرس ، ایریانا گرانڈے، زوئی سلیڈانا جیتنے کیلئے پر اُمید ہیں۔