لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں اللہ کی رحمت یعنی بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔
صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ننھی پری کی پیدائش تک کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کی جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بلآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔
ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور بیٹی کی پیدائش پر مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں کوویڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ کے ساتھ شادی کی تھی، شادی کے تقریباََ 2 سال بعد اس جوڑی کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔