کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر اور پاری گرل دنانیر مبین کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے گرم ہونے لگیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں احد رضا میر اور دنانیر مبین چند اور لوگوں کیساتھ کیلیفورنیا کے ایک ساحل کے کنارے لنچ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل چکی ہے جس نے احد اور دنانیر کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ ویڈیو تھوڑی دھندلی ہے تاہم انسٹاگرام پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر احد رضا میر اور دنانیر مبین ہی ہیں۔
ان ویڈیو میں احد اور پاری گرل کیساتھ ان کے گھر والے یا دوست بھی موجود نظر آرہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ احد رضا میر اور دنانیر ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں جبکہ کچھ نے دنانیر کو سجل سے طلاق کے بعد احد سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔