ماہا حسن کا بچپن میں اپنے ساتھ ہونیوالی ہراسانی کا انکشاف

Published On 15 July,2025 12:29 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہا حسن نے بچپن میں اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کا افسوسناک انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ ماہا حسن نے کہا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو کسی شخص نے ان سے غلط انداز میں بات کی اور انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا، اس وقت وہ اتنی کم عمر تھیں کہ سمجھ ہی نہیں سکی کہ یہ سب غلط ہے ورنہ مقدمہ درج کرواتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو سمجھا کردرست کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ ہماری بڑی غلط فہمی ہے، بچن میں سمجھ نہیں تھی لیکن اب بولنے کا وقت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ایسی حرکتیں کرتے ہیں وہ اپنی اصلاح کبھی نہیں کرتے اور موقع ملتے ہی دوبارہ وہی عمل دہراتے ہیں۔