اداکارہ حمیرا اصغر کی میڈیکل رپورٹ کب آئے گی؟ پولیس نے بتا دیا

Published On 16 July,2025 06:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈیفنس میں فلیٹ سے اداکارہ کی لاش ملنے کا معاملہ، پولیس نے میڈیکل رپورٹ بارے اہم معلومات بتا دیں۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کے الیکٹرونک گیجٹس سی ٹی ڈی کو دے دیئے گئے ہیں، الیکٹرونک گیجٹس سے اگر ڈیٹا ڈیلیٹ ہوا ہے تو وہ ریکور کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ اب تک اداکارہ کے الیکٹرونک گیجٹس سے کچھ اہم چیز نہیں ملیں، اداکارہ کے 2 بینک اکاؤنٹس ہیں، ایک لاہور جبکہ دوسرا کراچی میں ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر اس ہفتے اداکارہ حمیرا اصغر کی میڈیکل رپورٹ آجائے گی۔