ڈاکٹر نبیحہ علی رشتہ ازدواج میں منسلک، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا

Published On 08 November,2025 12:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، ان کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا۔

ماضی میں اپنے کچھ بیانات اور ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہنے والی ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے دیرینہ قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ڈاکٹر نبیہا علی کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود ان کا نکاح پڑھایا، تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں فرح اقرار اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔

ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقارعروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے ہمسفر حارث نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔

ڈاکٹر نبیحہ نے دعویٰ کیا کہ قیمتی زیورات پہنے جن کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے جبکہ ان کا لباس بھی معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا تیار کردہ تھا جس کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ خود مولانا کی جانب سے دو روز قبل کیا گیا جس پر وہ بے حد خوش ہوئیں۔  

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اکتوبر 2025 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے نوجوانی میں خود سے 15 سال زائد العمر مرد سے شادی کی تھی، جن کے انتقال کے بعد انہوں ںے دوسری شادی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ شوہر کی وفات کے بعد انہوں نے زندگی میں مرد کی کمی محسوس کی اور اب انہیں 20 سال کی عمر والی محبت ہوئی ہے، وہ جلد شادی کریں گی۔