مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب میں خاص شخص کی انٹری، مداح تجسس کا شکار

Published On 27 November,2025 10:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر میں کچھ لمحات ایسے بھی تھے جن میں وہ ایک شخص کا ہاتھ تھامے نظر آرہی تھیں جبکہ اس شخص کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا تھا جس سے ان کی ممکنہ منگنی کا تاثر ملا۔

تصاویر میں مومنہ اقبال کے ہاتھ میں ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دیکھی گئی اور تقریب کے انتظامات پر اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ ایک خاص شخص کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ کی سالگرہ کی یہ تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تھی جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوئے، مومنہ نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں خوشگوار موڈ میں فیملی کیساتھ وقت گزارتے نظر آئیں۔

یاد رہے کہ مومنہ اقبال نے 2018 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی بہترین اداکاری کے باعث متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔