کراچی :(دنیا نیوز) سینئروزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کا پاکستان مخالف بیانیہ قابلِ مذمت ہے، فلم ’میرالیاری‘ اگلے ماہ ریلیز ہو گی۔
شہرِ قائد سے جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لیاری کی شناخت منفی نہیں، مثبت اور باوقار ہے، میرا لیاری امن، خوشحالی اور فخر کا باعث ہے، بھارتی فلم دھرندر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا ایک اور ثبوت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لیاری تشدد نہیں، ثقافت اور صلاحیتوں کی علامت ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کا پاکستان مخالف بیانیہ قابل مذمت ہے۔
سنیئر وزیر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’میرالیاری‘ اگلے ماہ ریلیز ہو گی، لیاری کا اصل چہرہ دکھائےگی۔



