ملائیشیا: جعلی خبر پھیلانے پر انڈونیشیائی خاتون گرفتار

Last Updated On 22 February,2020 11:28 pm

کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں ایک انڈونیشیائی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبر پھیلا رہی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک انڈونیشیائی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، اس خاتون کی عمر 31 سال ہے، اس خاتون کو عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے جعلی خبریں پھیلانے پر انڈونیشیائی خاتون کو ایک ہفتے کے لیے جیل بھیج دیا ہے جبکہ ایک ہزار ملائیشین رنگٹ (تقریباً 38 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ: کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والے مزید 4 افراد گرفتار

خبر رساں ادارے کے مطابق جیل بھیجی جانے والی خاتون کا نام فو لینا ہے، جو ملائیشیا میں سیل گرل کا کام کرتی ہے، اس خاتون نے کرونا وائرس (کوویڈ 19) سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جس کے بعد پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور بعد میں عدالت پیش کیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ جعلی خبریں بالکل برداشت نہیں کی جائیں گی، جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بر وقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، عوام کو بتانا چاہتے ہیں سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں سے اجتناب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگری: کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والا گروہ پکڑا گیا

واضح رہے کہ اس سے قبلہنگری پولیس نے وقت کارروائی کے دوران جعلی خبریں پھیلانے دو افراد کو گرفتارکیا تھا، جس نیٹ ورک کو پکڑا تھا اس میں ایک خاتون اور مرد شامل تھی

خبر رساں ادارے کے مطابق مرد اور خاتون مل کر جعلی خبروں کے حوالے سے متعدد ویب سائٹس چلا رہے تھے، ان ویب سائٹ کو انہوں نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے ساتھ لنک کیا ہوا تھا۔ فیس بک پر مرد و خواتین نے دعویٰ کیا تھا کہ ہنگری میں کرونا وائرس سے متعدد لوگ متاثر ہوئے جبکہ یکچھ لوگ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ میں جعلی خبریں کرونا وائرس سے متعلق خوف پھیلانے لگیں

پولیس کا کہنا ہے کہ ان ویب سائٹ پر جذباتی قسم کی خبروں کی سرخیاں نکالی جاتی ہیں، تاکہ ان ویب سائٹس پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لایا جائے اور اشتہارات کی صورت میں ریونیو اکٹھا کیا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ویب سائٹ پر سرخی میں لکھا تھا کہ ایک 37 سالہ ہنگری کی خاتون جو کرونا وائرس میں مبتلا تھی انتقال کر گئی ہے، یہ خبر جعلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: جعلی خبروں کے ذریعے خوف پھیلایا جانے لگا

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران مرد اور خاتون کے ساتھ متعدد چیزوں کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا، ان چیزوں میں کمپیوٹر، ہارڈ ڈسک اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
 

Advertisement