لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل لائن میں کھڑے ہیں۔ یہ دعویٰ جعلی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کی گئی ہے، جسے اب تک تین ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے، یہ تصویر 20 اگست 2020ء کو اپ لوڈ کی گئی۔
اپ لوڈ کی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ لائن میں لگا کوئی نواز شریف نہیں ہے جو جہاز بک کروا کر کے فیملی کے ساتھ لندن امریکا جاتے تھے، وہ بھی عوام کے پیسوں سے، یہ ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعظم اسلام آباد ایئر پورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، دیکھئے روانگی کے وقت عام آدمی کی قطار میں کھڑے ہیں، یہ ہے نیا پاکستان، عمران خان لو یو۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تصویر 20 اگست کو اپ لوڈ ہونے کے بعد متعدد لوگوں نے شیئر کیا ، تاہم ہم یہاں بتاتے چلیں کہ یہ دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ کیونکہ ہماری تحقیق میں پتہ چلا کہ یہ عمران خان کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے کی ہے، یہ تصویر 28 اگست 2017ء کی ہے جبکہ عمران خان 18 اگست 2018ء کو وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہوئے تھے۔
Who is this ???
— all.about.pakistan (@Aboutpakistan2) April 28, 2017
This is Head of Biggest Political Party of Pakistan.
Koi Shak ???
Hona b Nahi Chayeia...
Proud of you @ImranKhanPTI pic.twitter.com/RpHdbzAeAE
اے ایف پی کے مطابق دونوں تصویروں کے سکرین شارٹ نیچے دکھائے گئے ہیں، جس میں واضح نظر آ رہا ہے یہ تصویر عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل کی ہے۔