مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی جنگجو بھیجنے کی خبریں جعلی قرار

Published On 05 December,2020 11:13 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی جنگجو بھیجنے کی خبریں مسترد کرتے ہیں ۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام خبریں "فیک نیوز" کے سوا کچھ نہیں ہے، یہ جعلی خبریں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے خلاف بھارتی پراپیگنڈہ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے یہ ڈرامے جلد ناکام ہوں گے، اس طرح کے جھوٹ پھیلا کر بھارت کشمیریوں حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کے خلاف دنیا کو بھڑکا نہیں سکتا۔

زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانےکی بجائےبھارت عالمی قوانین اوراخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے، بےبنیاد الزامات بی جے پی کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو واضح کرتے ہیں۔

Advertisement