لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں ڈبلیو ایچ او کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کورونا ایک موسمی وائرس ہے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ یہ خبریں جعلی ہیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ ڈبلیو ایچ او نے مکمل طور پر یوٹرن لینے کی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کا ہے کہ کورونا ایک موسمی وائرس ہے۔ موسم کی تبدیلی کے دوران یہ گلے کی سوزش ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
پیغام کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اب کورونا مریض کو الگ تھلگ ہونے کی ضرورت ہے اور نہ ہی عوام کو معاشرتی دوری کی ضرورت ہے۔ یہ یک مریض سے دوسرے شخص میں بھی منتقل نہیں ہوتا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پیغامات کے بعد وزارت صحت کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ سوشل میڈیا اور واٹس اپپ پر چلنے والی یہ خبر بالکل غلط ہے۔ WHO نے کبھی ایسی بات نہیں کی۔
سوشل میڈیا اور واٹس اپپ پر چلنے والی یہ خبر بالکل غلط ہے۔ WHO نے کبھی ایسی بات نہیں کی۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوے ہی ہم وبا کے پھیلاؤ پر کچھ حد تک قابو پانے میں کامیاب ہوے ہیں۔ ہمیشہ مستند ذرائع کی خبر پر یقین کریں۔ pic.twitter.com/s2H1SmLNjV
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) June 3, 2021
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ہی ہم وبا کے پھیلاؤ پر کچھ حد تک قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہمیشہ مستند ذرائع کی خبر پر یقین کریں۔