وزیراعظم عمران خان سے منسوب ایک اور جعلی خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی

Published On 01 July,2021 07:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے منسوب فیک نیوز (جعلی خبر) سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نصرت فتح علی خان کو عمران خان نے متعارف کرایا ہے۔ یہ خبر جعلی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے منسوب ایک فیک نیوز سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کو میں نے متعارف کروایا۔ آن لائن ویب سائٹ نے خبر شئیر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے چند ہی منٹ پر خبر کی قلعی وزیراعظم کا کلپ شئیر کرکے کھول دی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے مطابق جوبات عمران خان نے کہی ہی نہیں اسے عمران خان سے منسوب کرکے خبر بنادی گئی۔

چند روز قبل تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ جب میں شوکت خانم ہسپتال بنارہا تھا تو تب فنڈریزنگ کیلئے اپنے ساتھ نصرت فتح علی خان کو برطانیہ اور امریکا لے جاتا تھا اور نصرت وہاں پرفارم کرتے تھے۔

جعلی خبر شئیر کرنیوالوں میں ثناء بچہ بھی شامل ہیں جنہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ نصرت کہتا تھا کہ سات سر ہیں۔ میں نے اسے بتایا کہ سر صرف ایک ہی ہے۔ میں، میں، میں، میں۔

اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارف ارم زعیم نے لکھا کہ عمران خان نے یہ بات کی اور نہ ہی آپ سچ بول رہی ہیں۔ ویسے مسئلہ آپ کا نہیں، آپکا پورا ٹولا اس وقت ذہنی تناو اور چڑچڑاہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان میں کسی پر بھی بہتان باندھنے پر شرم نا آنا معمول کی بات ہے۔

فرخ شہزاد نے لکھا کہ عمران کی اس بات پر تنقید کر رہی جو اس نے کہی بھی نہیں اور اپنی آج تک صرف ایک اچیومنٹ رہی، وہ بھی مریم نواز کا "لندن تو کیا پاکستان” والا انٹرویو۔

ڈاکٹر تنویر نے جواب دیا کہ ایک جعلی صحافی کی جعلی خبر

رانا عزیر نے جواب دیا کہ خود کو کتنا گرا لو گے عمران خان کو گرانے کیلئے

عبیر خان نے ثناء بچہ کو مزاحیہ اور عمران خان فوبیا کا شکار خاتون قرار دیا۔
 

Advertisement