بھارتی گلوکارہ سپنا چودھری کی موت کی خبریں جعلی قرار

Published On 10 September,2021 06:58 pm

ممبئی :( ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ڈانسر و گلوکارہ سپنا چودھری کی کار حادثہ میں موت کی جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس طرح کی خبریں وائرل ہونا معمول کا حصہ بن چکا، اور بعدازاں ایسی خبروں کی تردید بھی کردی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں ہریانہ کے علاقے سرسا میں کار حادثہ کے دوران سپنا چودھری کی موت کا دعویٰ کیا گیا اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح تیزی سے پھیلی اور سپنا چودھری کے چاہنے والے سوشل میڈیا سائسٹس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے لگے۔

اس حوالے سے ٹائمز آف انڈیا کی جاری رپورٹ میں سپنا چودھری کی موت کی خبر کے حوالے سے تردید کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ سپنا چودھری بالکل خیریت سے ہیں، اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
 درحقیقت کار حادثے میں” پریتی “ نامی ڈانسر کی موت ہوئی، جسے ” جونیئر سپنا “ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ نام میں مماثلت کی وجہ سے سپنا چودھری کی جعلی موت کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔

Advertisement