ٹرمپ نے کولن پاول کو خراج تحسین پیش کرنے کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

Published On 20 October,2021 09:39 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ کولن پاول کو خراج تحسین پیش کرنے کی خبر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جعلی قرار دیدی۔

یاد رہے کہ 84 سالہ سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے، انہوں نے رونالڈ ریگن کے ساتھ سکیورٹی ایڈوائزر، بل کلنٹن کے ساتھ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور جارج بش کے ساتھ بطور امریکی وزیر خارجہ اپنی خدمات سرانجام دی تھیں۔

ان کے انتقال کے بعد امریکا سمیت پوری دنیا بھر میں لوگ انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کولن پاول کو خراج تحسین پیش کرنے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سب سے بڑی غلطی عراق جنگ میں شمولیت تھی۔
 

Advertisement