لاہور: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جانے لگیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ چند سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس، دیگر سول مسلح ادارے وفاقی دارالحکومت میں امن کے ضامن ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایسی پراپیگنڈہ مہم، افواہوں سے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کا عزم مزید پختہ اور مورال مضبوط ہوگا۔ اسلام آباد پولیس کے ہر افسر و جوان کو اپنے اصل فرض کا بخوبی اندازہ ہے۔ اور قانون کے مطابق ہی کام کررہا یے۔ ہر افسر و جوان اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پولیس افسران کسی غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
چند سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس اور دیگر سول مسلح ادارے وفاقی دارالحکومت میں امن کے ضامن ہیں۔ ایسی پراپیگنڈہ مہم اور افواہوں سے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کا عزم مزید پختہ اور مورال مضبوط ہوگا۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 2, 2022
1/2