وزارت اطلاعات نے ملک میں معاشی ایمرجنسی کی خبروں کی تردید کردی

Published On 28 December,2022 03:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت اطلاعات ونشریات نے ملک میں معاشی ایمرجنسی کی خبروں سے متعلق نوٹی فکیشن کی تردید کردی ہے ۔

وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کوئی معاشی ایمرجنسی نافذ نہیں کی جارہی ، معاشی ایمرجنسی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

 وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ غلط خبروں کا پھیلانا غیرقانونی ہی نہیں بلکہ غیر اخلاقی بھی ہے، غلط خبریں پھیلا کرقوم کی خدمت نہیں کی جا رہی۔

وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری کردہ مجوزہ خط کا حقیقت سے تعلق نہیں اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ایسی خبروں کو مسترد کرے۔

وزارت اطلاعات نے معاشی ایمرجنسی سے متعلق نوٹیفکیشن کو فیک نیوز قرار دے دیا ۔