اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سری لنکن حکام نے کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی موت کے بعد پاکستان کو بطور تحفہ دو ہتھنیاں دینے کی پیشکش سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی۔
آرکیٹیکٹ عامر نظیر چوہدری کی ٹوئٹ کے جواب میں سری لنکن ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ سری لنکن حکومت یا ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کو دو ہتھنیاں بطور تحفہ دینے سے متعلق کوئی بات چیت ہوئی ہے نہ ہی پاکستانی حکومت نےایسی کوئی درخواست کی ہے۔
Sri Lanka has not taken action or discussed in providing Elephants to the Zoo s in Karachi or Lahore, neither Government of Pakistan has made any such request.
— Sri Lanka High Commission in Pakistan (@SLinPakistan) April 25, 2023
This post indicate the correct position in view of certain articles in media and discussions on going on social media. pic.twitter.com/ErMF7hJXAn
ہائی کمیشن نے لاہور میں سری لنکا کے اعزازی قونصلر یاسین جویا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ’ہتھنیوں کے فراہمی کے امکان‘ کو اس خبر کا واحد سچ قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مذکورہ شخص بھی ایسے کسی اقدام یا وعدے کیلئے مجاز اختیار نہیں رکھتے اس لیے انہیں مشورہ ہے کہ ایسے معاملات میں اس طرح کے بیانات سے گریز کریں۔
ہائی کمیشن نے مزید کہا کہ سری لنکن ہائی کمیشن کراچی اور لاہور کے چڑیا گھروں کو دو ہتھنیاں فراہم کیے جانے سے متعلق کسی بھی اقدام یا بات چیت کی خبروں کی مکمل تردید کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی چڑیا گھر میں کئی دنوں سے بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسی
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے چڑیا گھر میں نورجہاں ہتھنی کی موت کے بعد لاہور میں سری لنکن قونصلر یاسین جویا نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا پاکستان کے کراچی اور لاہور کے چڑیا گھروں کو دو ہتھنیاں تحفے میں دے گا۔