اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے صوبائی اسمبلیوں کی بحالی کے لیے پٹیشن دائر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صبح سے میڈیا پر خبر چل رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے وزراء اعلیٰ نے صوبائی اسمبلیاں بحال کرنے کی پٹیشن دائر کر دی ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پوچھیں یہ پٹیشن کہاں داخل ہوئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پہلے تحقیق کر لیں کہ کس قانون کے تحت اسمبلیاں بحال ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو پتہ نہیں کس قانون کے تحت اسمبلیاں بحال ہو سکتی ہیں، کوئی پتہ ہی نہیں، لیکن مجال ہے کوئی معمولی سی بھی تحقیق کر لے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2023