اگربتی کی خوشبو یادداشت اور ذہانت کو بہتر بنانے میں مددگار

Last Updated On 06 February,2020 09:24 am

میونخ: (روزنامہ دنیا) جرمنی میں کی گئی ایک تازہ نفسیاتی تحقیق کے نتائج کے مطابق اگربتی کی خوشبو یادداشت، ذہانت اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مددگار ہے۔

یونیورسٹی آف فرائی برگ جرمنی کے ماہرین نے دلچسپ تحقیق سکول کے بچوں پر کی، جو بچے پڑھتے اور سوتے ہوئے اگربتی کی خوشبو سونگھتے رہے، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی ایسے بچوں سے 30 فیصد زیادہ تھی جو اگربتی کی خوشبو سے دور رہے تھے۔

کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب وہ خوشبودار ماحول میں مطالعہ کرتے ہیں تو وہ بیان کی گئی باتوں کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ پاتے ہیں۔