ماہرین صحت نے کورونا پر قابو پانے کا آسان حل بتا دیا

Last Updated On 02 April,2020 09:26 am

پشاور: (دنیا نیوز) کورونا نے دنیا کو پریشان کررکھا ہے لیکن ماہرین صحت نے وائرس پر قابو پانے کے لیے آسان حل بتا دیا۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا پر اپنی گرفت مضبوط کر لی لیکن مناسب احتیاط اوراچھی غذا کھانے سے اس جان لیوا وبا سے بچا جا سکتا ہے۔ قوت مدافعت بڑھانے سے وائرس کا اثر کم ہونے لگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے بچائو کا واحد زریعہ احتیاط کا اختیار کرنا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ اچھی غذا کو بھی اپنا معمول بنا کر قوت مدافعت بہتر کرنا ہوگی۔ ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد کے مطابق اچھی غذا میں ابلا ہوا انڈا، کھجور اور کلونجی کے استعمال سمیت صبح معمول کے مطابق ناشتہ کرنا شامل ہے۔

حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں تاہم کم سے کم آدھا گھنٹہ ورزش جاری رکھیں اور کمروں میں بھی زیادہ افراد جمع نہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق قوت مدافعت بڑھانے سے جسم پر اس وائرس کے اثرات کم ہو تے ہیں جو ورزش اور متوازن غذا سے ممکن ہے۔