سائنس دانوں کا آبِ حیات جیسا محلول تیار کرنے کا دعویٰ

Last Updated On 01 April,2020 12:27 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی سائنس دانوں نے آبِ حیات جیسا ہی ایک محلول تیار کرنے میں کامیابی کا دعوی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مختلف پروٹینز کا یہ آمیزہ انسانی خلیوں کو عمر کے ساتھ پہنچنے والے نقصان کو دوبارہ ٹھیک کر دیتا ہے اور خلیے پھر سے جوان ہو جاتے ہیں۔

سٹین فورڈ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن سے وابستہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر تھامس رینڈو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تحقیق میں پروٹینز کا یہ آمیزہ کچھ عمر رسیدہ چوہوں کو دیا اور ان پر اس کے اثرات نے ہمیں حیران کر دیا، یہ واقعی آب حیات ہے۔