تمام سینی ٹائزرز صحت کیلئے مفید نہیں، صارفین کو الرٹ جاری

Last Updated On 25 June,2020 12:04 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مضر ہینڈ سینی ٹائزر کی مارکیٹ میں فروخت پر صارفین کو خبردار کر دیا، محکمے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تمام ہی قسم کے سینی ٹائزر مفید نہیں ہوتے بلکہ کچھ مضر صحت بھی ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملک میں زیر استعمال ایک میکسیکن کمپنی کے 9 سینی ٹائزرز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے اور کمپنی کو تمام سٹاک 17 جون تک واپس اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

ایف ڈی اے نے ان پراڈکٹس میں میتھانول کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کیا کہ جن سینی ٹائزرز میں میتھانول کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہو اس سے متلی، الٹی، سر درد، دھندلا دکھنا، بینائی کا کھو جانا، مرگی کے دورے اور کوما ہو سکتا ہے اور اعصابی نظام پر شدید مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔