کراچی کے مقامی اسکول میں بچوں کےعالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی جس میں بچوں کوصحت اورصحت بخش دودھ کے استعمال کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔ کراچی سے یہ رپورٹ دیکھتے ہیں
کراچی کے مقامی اسکول میں بچوں کے عالمی دن پر واک کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ترانے کے بعد بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور واک بھی کی۔
اسکول میں بچوں کو پیکڈ دودھ پلایا گیا۔ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹرمرزاعلی اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت چند گنے چنے ممالک میں کھلے دودھ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں پیکڈ دودھ کو ترجیح دی جاتی ہے۔
ماہرین صحت نے بھی بچوں کو یہ پیغام دیا کہ کھلے دودھ کے مقابلے میں پیکٹ کے دودھ میں غذائیت ہے۔ طبی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ کیلشیم کے لیے صحت بخش دوددھ کا استعمال بے حد ضروری ہے۔