لندن: (ویب ڈیسک) چین کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا کہ قیلولہ انسان کی دماغی کارکردگی کو بڑھاتا، یادداشت کو تیز کرتا اور اسے ڈیمنشیا جیسی ذہنی و اعصابی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوپہر کے وقت قیلولہ کرنا بھی سنت نبوی ﷺ ہے اور اب جدید سائنس نے بھی اس کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اس سنت نبویﷺ پر بے ساختہ سبحان اللہ پکار اٹھیں گے۔
میل آن لائن کے مطابق چینی سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ دوپہر کے وقت قیلولہ انسان کی دماغی کارکردگی کو بڑھاتا، یادداشت کو تیز کرتا اور اسے ڈیمنشیا جیسی ذہنی و اعصابی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے بیجنگ، شنگھائی اور ژیان کے رہائشی 2400سے زائد شہریوں کی خوراک اور دوپہر کے وقت قیلولے کی عادت کا جائزہ لیا اور ان کی دماغی صحت کے ساتھ اس کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔
ان شہریوں کی عمریں 60سال یا اس سے زائد تھیں۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ دوپہر کے وقت قیلولہ کرنے کے عادی تھے ان کی دماغی صحت دوسروں کی نسبت کئی گنا بہتر اور یادداشت تیز تھی۔ان لوگوں میں شعور کی حالت بھی دوسروں کی نسبت بہت بہتر تھی اور یہ دوسروں کی نسبت زیادہ روانی کے ساتھ بول سکتے تھے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جن ژن لی کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق میں شامل 60فیصد لوگ دوپہرکے کھانے کے بعد سونے کے عادی تھے۔ یہ لوگ 30سے 90منٹ کی نیند لیتے تھے۔ ا
انہوں نے کہا کہ ان میں واضح اکثریت اوسطاً63منٹ سوتی تھی اور یہی وہ لوگ تھے جن کے دماغ اپنے دیگر ہم عمر لوگوں کی نسبت سب سے زیادہ تیز اور طاقتور تھے اور ان کو ڈیمنشا اور دیگر ایسی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ سب سے کم تھا۔