کورونا ویکسین لینے پاک فضائیہ کا طیارہ بیجنگ روانہ،5 لاکھ خوراکیں لائے گا

Published On 31 January,2021 09:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے پاک فضائیہ کا طیارہ بیجنگ روانہ ہو گیا، چین سے ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں کل پاکستان پہنچیں گی۔

 چین سے کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کے انتظامات مکمل ہوتے ہی پاکستان ائیر فورس کا خصوصی طیارہ بیجنگ روانہ ہوگیا، پاک فضائیہ کا خصوصی جہاز آئی ایل 78 ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں لیکر کل واپس پاکستان پہنچے گا۔ چین سے کورونا ویکسین خصوصی کولڈ باکسز میں لائی جائے گی، ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ کی جائے گی، ای پی آئی سے کورونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی۔

چین سے آنے والی ویکسین کے حوالے سے این سی او سی نے حکمت عملی تیار کر لی، اسلام آباد این آئی ایچ میں ویکسین رکھنےکیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز بھی قائم کیےگئےہیں۔

 

Advertisement