چائے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے: طبی تحقیق

Published On 26 March,2021 06:23 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ایک قدیم اور مشہور مشروب چائے جو ہر گھر اور ہر کیفے میں بنائی جاسکتی ہے، اب ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق چائے کے بہت سے فوائد ثابت ہوئے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے اور خاص طور پر جسم کے خلیوں کی حفاظت اور بڑھاپے سے بچانے میں معاون ہے۔

حالیہ تحقیق میں ہائی بلڈپریشر کے خلاف چائے کو موثر اشیاء کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ شریانوں میں خون کا دباؤ بڑھنے سے ہائی بلڈ پریشر ہوتا ہے۔ یہ قلبی امراض، جیسے سٹروک، دماغی فالج، امراض قلب اور شریانوں کے لئے خطرے کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس دائمی بیماری کو جو پوری دنیا کے لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر کرتی ہے اسے چائے کے مستقل استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے۔ان مرکبات سبز اور کالی چائے دونوں میں قدرتی اینٹی آکسڈینٹس پائے جاتے ہیں، یہ کے سی این کیو 5 نامی پروٹین کوایکٹو کر کے بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں، جو شریانوں کو بڑھانے میں (خون کی شریانوں کے سائز میں اضافے) میں کردار ادا کرتا ہے۔

قلبی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے چائے پینا ایک اچھا خیال ہوگا، کیونکہ یہ نئی تحقیق اس کی تصدیق کرتی ہے۔تاہم چائے کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ ماہر غذا ڈاکٹر نینا کوہین کوبی کے مطابق یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ہر شخص کتنا حساس ہے۔ البتہ یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ کسی بھی کھانے کے کم سے کم ایک گھنٹے بعد ایک دن میں تقریباً تین کپ چائے پی جاسکتی ہے۔  

Advertisement