اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے روایتی سرنجوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی-پابندی آٹو ڈس ایبل سرنجز کے استعمال کو فروغ اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے لگائی گئی ہے۔
وزارت تجارت نے روایتی سرنجوں کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا اور اس حوالے سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کردی گئی-دو ملی لیٹر-دو اعشاریہ پانچ ملی لیٹر-تین ملی لیٹر اور پانچ ملی لیٹر سرنجز کی درآمد پر پابندی ہوگی-
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پابندی آٹو ڈس ایبل سرنجز کے استعمال کو فروغ دینے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے لگائی ہے--روایتی سرنجز کے دوبارہ استعمال سے ہیپاٹائٹس جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں، حکومت نے آٹو ڈسایبل سرنجز کی درآمد پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی -سیلز ٹیکس اور ریگویلٹری ڈیوٹی ختم کی ہے۔