نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکا نے 12 سے 15 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے دو قسم کی ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔
امریکا کی فوڈ اینڈ ٖڈرگ انتظامیہ نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین بارہ سے پندرہ برس کے نوجوانوں کو لگانے کی اجازت دی ہے
حکام کا کہنا ہے اس اقدام سے وبا کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی ، دونوں کمپنیوں نے اپنی اپنی ویکسین کی سو فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ 16 سال کے عمر کے نوجوانوں کو پہلے ہی سے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔