خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز میں کمی، آٹھ اعشاریہ چھے فیصد ریکارڈ کی گئی

Published On 17 May,2021 12:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز میں کمی آ گئی، صوبے میں مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ چھے فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 7824 ہے، گزشتہ روز 20 افراد جاں بحق ہوئے، پشاورمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مردان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 16، ہری پور میں 18 اور نوشہرہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔