نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے لیبیا میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا کےبچوں کی بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے تربیتی سیشن کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ نےعالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر لیبیا کی مختلف بلدیات کے 27 پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹروں کو نوزائیدہ اور بچوں میں پائی جانے والی مختلف بیماریوں کے حوالے سےتربیت دینا شروع کردی ہے ۔
اقوام متحدہ نے کہاکہ تربیت کے دوران اہم موضوعات میں سے 5سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی وجوہات کا جائزہ لینے ، شناخت کرنے اور ان کے علاج کے لیے موثر حکمت عملی پرزوردیا گیا ہے ۔
اقوام متحدہ کا جرمنی اور مختلف شراکت داروں کا اس تر بیتی سیشن کا مقصد لیبیا میں صحت کی دیکھ بھال کے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ زچگی ، نوزائیدہ بچوں اور غذائیت کی سہولیات بہتر طور پر مہیا کی جا سکیں۔