کراچی: بروقت جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے مکھیوں کی بھرمار، شہری اذیت کا شکار

Published On 11 August,2021 10:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے باسی نئی مشکل میں پھنس گئے، بروقت جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے مکھیوں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، طبی ماہرین نے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم جاری رکھنے پر زور دے دیا۔

جا بجا کچرے کے ڈھیر، گندگی اور اس پر بھنبھناتی مکھیوں نے کراچی والوں کودہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، شہر میں بروقت اسپرے نہ ہونے کے سبب مکھیوں کی بہتات ہے جوبیماریوں کے پھیلاﺅ کا سبب بن رہی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس سیزن میں ڈائریا، ٹائیفائیڈ اور پیٹ کے دیگر امراض میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے شہر میں جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں بلدیہ کا عملہ موجود ہے لیکن وسائل نہیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور اطراف کے ماحول کو صاف رکھیں۔ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، حکومتی سطح پر جراثیم کُش اسپرے کیا جائے تاکہ وبائی امراض سے بچا جا سکے۔
 

Advertisement