انسانی گردے میں بلڈ پریشر بتانے والے خلیات دریافت

Published On 07 August,2021 12:42 pm

ورجینیا: (روزنامہ دنیا) سائنسدانوں نے انسانی گردے کے اندر بعض ایسے خلیات دریافت کئے ہیں جو بلڈپریشر کو محسوس کرتے ہیں۔ انہیں ہم جسمانی بیرومیٹر قرار دے سکتے ہیں۔

جامعہ ورجینیا کے ماہرین نے کہا کہ یہ خلیات بلڈ پریشر سینسر کی طرح کام کرتے ہوئے دباؤ کو اعتدال میں رکھتے ہیں۔ ماہرین نے گردے کے بعض خلیات کو تجربہ گاہی طشتری میں رکھا تو معلوم ہوا کہ ان میں بیروریسپٹر ہیں جو ایک طرح کے مشینی ٹرانسڈیوسر کی صورت میں کام کرتے ہیں۔

یہ خلیے سے باہر دباؤ محسوس کرکے اس کا سگنل اندر نیوکلیئس تک بھیجتے ہیں۔ جب رینن خلیات پر دباؤ بڑھایا گیا تو رینن ون نامی ایک جین کی سرگرمی بھی کم ہوئی اور جب دباؤ کم کیا گیا یعنی بلڈ پریشر کم ہوا تو رینن ون کی سرگرمی بڑھ گئی۔ معلوم ہوا کہ اس طرح وہ بلڈ پریشر کو اعتدال پر رکھتے ہیں۔ تحقیق سے موذی مرض کو قابو کرنے کے نئے طریقہ علاج بھی سامنے آئیں گے۔ 

Advertisement