کوئٹہ سمیت صوبہ کے ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم

Published On 13 September,2021 05:30 pm

کوئٹہ: ( دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتال حکومتی دعوؤں کے باوجود بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

 کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت آج کے جدید دور میں بھی بدل نہیں سکی، ہسپتالوں میں نئی عمارتیں ضرور بنی ہیں مگرعلاج کے لئے آنے والے مریضوں کی مشکلات اپنی جگہ موجود ہیں۔ مریضوں کو کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگنے کے باوجود بھی معیاری علاج میسر نہیں۔ اگر ڈاکٹر مل جائے تو ان کی تجویز کردہ دوا ء نہیں مل ملتی۔ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے بیڈز تک کم ہیں۔

رواں سال کے بجٹ میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مجموعی طورپر تقریبا ساڑھے 56 بلین روپے مختص کئے ہیں۔ محکمہ صحت کا قلم دان وزیر اعلیٰ کے پاس ہے، حکومت، صوبائی حکومتی ترجمان کا کہنا ہے وزیراعلیٰ محکمے کو احسن انداز میں چلا رہے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انتظامی ناتجربہ کاری کے سبب محکمہ صحت کا پورا نظام تباہی سے دوچار ہے۔

Advertisement