لاہور: کورونا کے ساتھ ڈینگی کے پھیلاؤ میں تیزی سے صورت حال سنگین ہو گئی

لاہور: کورونا کے ساتھ ڈینگی کے پھیلاؤ میں تیزی سے صورت حال سنگین ہو گئی

بلاشبہ اب ہمارے ہاں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے لیکن دوسری طرف ڈینگی کے پھیلاؤ میں تیزی سےاضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خدشات ہیں کہ دونوں موذی امراض کی بیک وقت موجودگی سے صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔ اِس تناظر میں ماہرین کی طرف سے متوازن خوراک کے استعمال کی ضرورت پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔

بلاشبہ صحت مند اجسام پر بیماریوں کے حملہ آور ہونے کے امکانات کمزور افراد کی نسبت بہت کم ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں بیشتر صورتوں میں متوازن  خوراک کا تصور نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث بیماریوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ ضروری ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے روزانہ کی ورزش کو بھی معمول بنایا جائے۔