ہرنائی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز،عملہ اور مشینری سمیت بنیادی سہولیات کا فقدان

Published On 11 October,2021 02:06 pm

ہرنائی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں حالیہ زلزلے نے تباہی مچائی تو اسکی پسماندگی کھل کر سامنے آئی، ہرنائی ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت شاندار ہے مگر ڈاکٹرز، عملہ، ادویات اور مشنیری سمیت بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

ہرنائی بلوچستان کا زرخیز اور کوئلے کی دولت سے مالامال ضلع ہے مگر دیگر شعبوں کی طرح ہرنائی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال آج کے جدید دور میں ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ہسپتال کے وارڈز برائے نام اور مشنیری کا وجود دکھائی نہیں دیتا۔ علاقے کے رہائشی علاج و معالجہ کی سہولت کے لئے پریشان ہیں۔

ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے سنجیدگی سے کبھی توجہ نہیں دی گئی، جہاں صرف 6 پیرامیڈیکس اور 5 ڈاکٹرز تعینات ہیں مگر ان کی موجودگی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔ 2007 سے تاحال مزید ڈاکٹراور دیگر عملے کی بھرتی بھی نہیں ہو سکی۔

ہسپتال میں ڈاکٹرز کے بیچلر ہوسٹل اور کئی دوسرے حصوں کی تعمیر کا کام کافی عرصہ سے رکا ہوا ہے جو وزیراعلی بلوچستان جام کمال کےعلم میں بھی ہے۔
 

Advertisement