حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، 13 نئے کیسز سامنے آ گئے

حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، 13 نئے کیسز سامنے آ گئے

سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیدرآباد اور اس کے گردونواح میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سول ہسپتال میں ڈینگی کے 13 نئے مریض لائے گئے۔ اس طرح ڈینگی کے داخل مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہو گئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈینگی وارڈ میں داخل 21 مریضوں میں سے 1 مریض کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 مریض سول ہسپتال سے صحت یاب ہو کر گھرروانہ کر دیئے گئے۔