خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کے مزید 100 کیسز، متاثرین کی تعداد 5 ہزار 107 ہو گئی

Published On 25 October,2021 11:37 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید ایک سو کیسز سامنے آ گئے، صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 107 ہو گئی۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 107 ہو گئی، ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 276 مریض زیرعلاج ہیں۔

صوبے میں ڈینگی وائرس سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ڈینگی سے اب تک 3 ہزار 418 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

 

Advertisement