خیبرپختونخوا: ڈینگی کےمزید 267 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 3 ہزار 567 ہو گئی

خیبرپختونخوا: ڈینگی کےمزید 267 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 3 ہزار 567 ہو گئی

محکمہ صحت کے مطابق ہسپتالوں میں ڈینگی کے 237 مریض زیرعلاج ہیں، پشاور میں 24 گھنٹے میں مزید 102افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد پشاورمیں مجموعی طورپرڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار143 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک کے دوسرے حصوں میں ڈینگی پر پھیلانے میں مصروف ہے، وفاقی حکومت اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کے دوران 121 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔