پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 371 نئے مریض، 3 اموات رپورٹ

Published On 21 October,2021 10:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) ڈینگی نے پنجاب بھر میں ڈنک تیز کر دیئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 371 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 266 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

گذشتہ روز ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والے 3 افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 35 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹک، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے 7 سات مریض رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ روز ننکانہ صاحب میں 6 جبکہ بہاولپور، حافظ آباد اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے 4 چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ چکوال، قصور اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 3 تین کیسز سامنے آئے ہیں۔

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 8,331 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 5 ہزار 933 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کےمطابق رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 24 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
 

Advertisement