لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں ذیابیطس کا مرض تشویشناک حد تک بڑھ گیا، ہرچار میں سے ایک شخص شوگرکا شکار ہے۔
بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن نے رپورٹ کے مطابق شوگر کے مرض میں چین اور انڈیا کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک میں شوگر کے باعث 4لاکھ افراد جان سے گئے۔
پاکستان میں ذیابیطس کا شکار 26.9فیصد بالغ افراد کی تشخیص نہیں ہوپاتی۔ ذیابیطس مریض دل، فالج، گردوں سمیت دیگربیماریوں کا شکارہوتے ہیں، بڑھتی عمر، موٹاپا، وزن، جسمانی سرگرمیوں میں کمی ذیابیطس کی اہم وجوہات ہیں۔