کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان بھی کورونا کا شکار ہو گئے، کیسز کی شرح 18 فیصد پر پہنچ گئی۔
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منظور وسان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ جار کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز 4 ہزار 469 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 805 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 15.52 فیصد تھی۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں۔