لندن: (دنیا نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زکام کے نتیجے میں جسم میں بننے والے "ٹی سیلز"کورونا وائرس سےتحفظ فراہم کرسکتے ہیں
امپیریل کالج لندن کی طرف سے جاری کردہ نئی تحقیق کے مطابق،، زکام کے نتیجے میں بننے والے" ٹی سیلز" کی بڑی مقدار کورونا کے خلاف مدافعت کا بھی ذریعہ ہے۔
نئے انکشاف سے کورونا ویکسین کی دوسری جنریشن کی تیاری میں مدد ملے گی، تحقیق میں 26افراد میں زکام کے بعد ایسے" ٹی سیلز "پیدا ہوئے جو کورونا کے مریضوں میں پیدا ہوئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیق کا آغاز ستمبر 2020 میں ہوا تھا۔