کوئٹہ سمیت صوبے کے 6 اضلاع میں 1سے 5 سال کے بچے غذائی قلت کا شکار

Published On 14 February,2022 10:32 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت صوبے کے 6 اضلاع میں 1سے 5 سال کے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ 2 سال قبل غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 40 فیصد تھی جو 47 فیصد تک جا پہنچی ہیں۔

بلوچستان کے 6 اضلاع میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ان اضلاع میں کوئٹہ ، نوشکی ، نصیرآبار ، واشک ، شیرانی اور چاغی شامل ہے جہاں ان بچوں کی تعداد 40 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد تک جا پہنچی۔

کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں روزانہ 3 سو سے زائد غذائی قلت کے شکار بچوں کو علاج کے لئے لایاجاتا ہے، ایک خاتون نے بتایا کہ خوراک کی کمی اور بچوں کی پیدائش میں وقفہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے انتہائی کمزور ہیں۔

ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ غذائی قلت کی بڑی وجوہات میں کم عمری کی شادیاں، خوراک کی کمی، خشک سالی ہے جس سے بچوں کا کم وزن،پست قد اور پست ذہنی طور پر کمزور ہوجاتے ہے ۔

ماہرین امراض اطفال نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر غذائی قلت پر قابو نہ پایا گیا تو ان بچوں کی تعداد بڑھ کر پورےصوبے میں پھیل جائے گی ۔