ینگ ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے لاہور کے بڑے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دیں

Published On 13 June,2022 12:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ کے دوران ڈاکٹرز کی معطلی کے معاملے پر جناح ہسپتال سمیت لاہور کے بڑے ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کو بند کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گنگارام ہسپتال کی اوپی ڈی میں جزوی ہڑتال جاری ہے، لاہور جنرل ہسپتال کی اوپی ڈی بھی بند ہے جبکہ چلڈرن ہسپتال کی اوپی ڈی جزوی بند ہے، سروسز ہسپتال کی اوپی ڈی معمول کے مطابق چل رہی ہے، ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ معطل کیے گئے ڈاکٹرز کو بحال کیا جائے۔

ہسپتالوں کی او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سیکڑوں مریض ہسپتالوں کی اوپی ڈی بغیر چیک اپ کروائے انتہائی مایوسی کے عالم میں واپس روانہ ہو گئے، بیشتر درد سے کراہتے مریض ہسپتالوں کی اوپی ڈی میں ہرتال ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
 

Advertisement