بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے

Published On 15 September,2022 10:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے تحت بلوچستان کے 31 اضلاع متاثر ہیں جہاں بعد اب تک 91 لاکھ 82 ہزار 616 افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے، مریضوں میں بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں اور حاملہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 609 ہے، 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 13 لاکھ 77 ہزار 392 ہے۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ملیریا، ہیضہ اور جلد کی بیماریاں، کھجلی، نزلہ و زکام، بند ناک اور سانس کا مسئلہ عام ہونے لگا، مریضوں کے علاج کیلئے محکمہ صحت یونیسف بی آر ایس پی اور دیگر تنظیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
 

Advertisement