آزاد کشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی سروسز معطل، مریض خوار

Published On 19 September,2022 09:20 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں میں مفت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی روک دی جس کے باعث اب ایمرجنسی کیسز میں مریضوں کو ادویات کے حصول کے لئے خواری اٹھانا پڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں قائم ہسپتالوں میں محکمہ صحت کے حکام نے گزشتہ 4 سال سے جاری ایمرجنسی سروسز بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے بعد اب ایمرجنسی کیسز میں لائے جانے والے مریض مشکلات کی دہائیاں دے رہے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر جہاں حکومت کو تنقید کا سامنا ہے وہیں مفت ایمرجنسی سروسز نارمل میزانیہ پر لائے جاتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

آزاد کشمیر کے دس اضلاع کے چھوٹے بڑے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 4 سال سے جاری مفت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی سے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مریض 137 قسم کی جان بچانے والی ضروری ادویات مفت حاصل کرتے چلے آرہے تھے۔
 

Advertisement